سرائیکستان نوجوان تحریک وسیب کے ڈاکٹرز کے حقوق کے لیے پی ایم اے کا بھر پورساتھ دیگی:مہر مظہر عباس کات
ملتان(صفدربخاری سے) پی ایم اے کے صدر ڈاکٹر معروف سرجن پروفیسر مسعود الروف ہراج،جنرل سیکرٹری ڈاکٹر عمران قیصرانی ،نائب صدر ڈاکٹر اشفاق صدیقی،ایگزیکٹو ممبران ڈاکٹر ذوالقرنین حیدر ،ڈاکٹر شیخ عبد الخالق ،ڈاکٹر وقار نیازی کو سرائیکی راہنما مہر مظہر عباس کات نے مہر اشرف ساقی وینس کے ہمراہ سرائیکی اجرکیں پہنا کر مبارکباد دی ۔اس موقع پر پی ایم اے کے عہدیداروں نے سرائیکی راہنما کو سرائیکی اجرکیں پہنانے پر شکریہ ادا کیا۔ڈاکٹر مسعود الروف ہراج نے کہا کہ پی ایم اے سرائیکی وسیب کے غریب مریضوں کی ہر طرح سے خدمت کریگی اور وسیب کے ہر ہسپتال کے عملہ اور ڈاکٹرز کے حقوق کا تحفظ کریگی۔سرائیکی راہنما مہر مظہر کات نے کہا کہ پی ایم اے ایک مضبوط تنظیم ہے اور ڈاکٹر مسعود الروف ہراج جیسے بہادر اوررحم دل انسان کا مسلسل اس کا صدر بننا سرائیکی وسیب کے لیے باعث افتخار ہے ۔مہر مظہر کات نے کہا کہ سرائیکستان نوجوان تحریک وسیب کے ڈاکٹرز کے حقوق کے لیے پی ایم اے کا بھر پورساتھ دیگی۔سرائیکی راہنما نے پی ایم اے کے عہدیداروں کو یقین دلایا کہ ہم سرائیکی وسیب کی اکلوتی میڈیکل یونیورسٹی نشتر کی وی سی اور دیگر عملہ کے ساتھ تخت لاہور کو کسی صورت بدمعاشی نہیں کرنے دینگے۔مہر مظہر کات نے کہا کہ پورا سرائیکی وسیب وی سی نشتر ڈاکٹر مہناز خاکوانی کے ساتھ کھڑا ہے وی سی ایک وسیب زادی ہیں ہم اس کے خلاف کوئی بغض یا ناانصافی کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔سرائیکی راہنما نے آج سے وسیب کی اکلوتی میڈیکل یونیورسٹی کی وی سی ڈاکٹر مہناز خاکوانی کے خلاف تخت لاہور کے پروپیگنڈا کے خلاف احتجاجی مظاہرے شروع کرنے کا اعلان کیا اور جب تک وسیب کی اکلوتی میڈیکل یونیورسٹی کی وی سی و دیگر عملہ کے خلاف تخت لاہور کی طرف سےکیے گے پروپیگنڈا اور عداوت پر معافی نہیں مانگی جائے گی سرائیکی وسیب کے نوجوان احتجاج جاری رکھیں گے






































Visit Today : 91
Visit Yesterday : 485
This Month : 12808
This Year : 60644
Total Visit : 165632
Hits Today : 578
Total Hits : 840719
Who's Online : 3




















