ڈاکٹر روبینہ اختر کا نواب پور ملتان میں فری میڈیکل کیمپ ،، صحت کی سہولت گھروں کی دلیز تک ہونی چاہیے: ڈاکٹرروبینہ اختر
ملتان(صفدربخاری سے) تحریک انصاف کی رہنما امیدوار حلقہ این اے 148 کی امیدوار ڈاکٹر روبینہ اختر نے کہا ہے کہ افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ ہمارے ملک میں صحت اور تعلیم کی اہمیت پر کم زور دیا جاتا ہے ، ان کا بجٹ میں حصہ بھی بہت کم رکھا جاتا ہے جو کہ حکومت کی عوام کو بنیادی سو لیتں دینے میں عدم دلچسپی کو ظاہر کرتا ہے شہروں میں صحت کی صورت پہلے ہی بہت کم ہے اور دیہاتوں میں اس سے بھی زیادہ برا حال ہے،نہ بنیادی مراکز صحت میں سہولتیں میسر ہیں اور نہ ہی گورنمنٹ کی فعال ڈسپنسریاں، جس کی وجہ سے لوگوں کو اپنی تکلیفوں کے لیے شہر کی طرف رجوع کرنا پڑتا ہے،جس کی وجہ سے غریب لوگوں پر بھاری معاشی بوجھ پڑتا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے نواب پور بستی این اے 148 میں فری میڈیکل کیمپ کے دوران کیا،اس موقع پر انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ دیہاتی علاقوں میں گورنمنٹ ڈسپنسریاں قائم کرے تاکہ لوگوں کو ان کے دروازے تک صحت کی سہولت فراہم ہو سکے، ڈاکٹرروبینہ اختر کی زیر نگرانی لگائے گئے فری میڈیکل کیمپ میں خواتین بچوں کے ساتھ ساتھ مرد حضرات میں فری ادویات تقسیم کی گئی اور اہل علاقے کی بڑی تعداد نے شرکت کی،فری میڈیکل کیمپ کے اختتام پرڈاکٹر روبینہ اختر اورخواتین نے جنوبی وزیرستان میں شہید ہونے والے فوجی جوانوں کے لیے دعائے مغفرت کی۔






































Visit Today : 138
Visit Yesterday : 485
This Month : 12855
This Year : 60691
Total Visit : 165679
Hits Today : 762
Total Hits : 840903
Who's Online : 6




















