ملتان: پاکستان مسلم لیگ ن کی سٹی صدر ثروت خان نے کہا ہے کہ 9 مئی کے واقعات میں ملوث سہولت کار عمران خان کو بھی سزا دی جائے کیونکہ عمران خان نے ہی نوجوانوں کو انتہا پسندی پر اکسایا جس کا اعتراف سزا پانے والے مجرمان نے اپنے اعترافی بیانات میں بر ملا کیا ہے ایک بیان میں ثروت خان نے کہا ہے ہم پاک فوج کی قربانیوں کو تا قیامت فراموش نہیں کر سکتے پاک فوج نہ صرف ہماری سرحدوں کی محافظ ہے بلکہ اندرون ملک خصوصاً کے پی کے اور بلوچستان میں بھی پاک فوج دہشت گردوں کا مقابلہ کر رہی ہے انہوں نے گذشتہ روز دہشت گردوں کے ہاتھوں شہید ہونے والے فوجی جوانوں کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی انہوں ان شہادتوں پر وزیراعظم ۔ارمی چیف اور سوگوار خاندانوں سے اظہار تعزیت اور شہدا کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی ہے