فوجی عدالتوں سے سزا سپریم کورٹ کے اختیارات سے تجاوز ہے،،فوجی عدالتوں سے ہمارے ورکرز کو سزا غیر آئینی طور پر دی گئی: عمر ایوب
ہری پور : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب نے کہا ہے کہ فوجی عدالتوں سے ہمارے ورکرز کو غیر آئینی طور پر سزا دی گئی۔ ہری پور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب کا کہنا تھا کہ فوجی عدالتوں سے سزا سپریم کورٹ کے اختیارات سے تجاوز ہے، غیر آئینی کاموں کی وجہ سے ملک میں سرمایہ کاری نہیں ہو رہی، انہی اقدامات کی وجہ سے پی آئی اے کی بولی 85 ارب کے بجائے 10 ارب روپے لگی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے مذاکراتی کمیٹی نیک نیتی سے بنائی، حکومت نے بھی مذاکراتی کمیٹی بنا دی ہے، ہماری مذاکراتی کمیٹی کے دو ہی ایجنڈے ہیں، نو مئی اور 26 نومبر کے واقعات کی تحقیقات کیلئے جوڈیشنل کمیشن بنایا جائے۔ رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ اگر ہمارے مطالبات نہ مانے گئے تو سول نا فرمانی کی تحریک شروع ہوگی، سول نافرمانی کی تحریک میں ہم بیرون ملک سے آنے والے زرمبادلہ کو بند کرنے کا کہیں گے۔






































Visit Today : 91
Visit Yesterday : 485
This Month : 12808
This Year : 60644
Total Visit : 165632
Hits Today : 563
Total Hits : 840704
Who's Online : 3




















