ملتان (صفدربخاری سے)  پاکستان سنی تحریک ملتان کے زیراہتمام سالانہ عظیم الشان خلیفہء اوّل بِلافصل سیدناابوبکرصدیقِ اکبررضی اللہ تعالیٰ عنہ مارچ کاانعقاد کیاگیا جس کی قیادت صوبائی ناظم اعلیٰ مرزامحمدارشدالقادری،سٹی صدر علامہ سعید اخترقادری،صدرمشائخ ونگ صاحبزادہ شفقت طلال تاشفین،جنرل سیکرٹری مشائخ ونگ مظہرفاروق بھٹہ،مرزااصغرعلی رہنما سیاسی ونگ، علامہ لیاقت حسین سعیدی،ذیشان شانی، رب نوازپپوبٹ،دانش قادری،راناغلام مرتضیٰ نقشبندی نے کی راناشمشاد، رمضان جانو، بلال، پروفیسر، جنیدارشد،اعمش قادری، حافظ احمدعبید،طلحہ طلال، صمعیداختر،ذوالفقار، غفران، عبدالقادر، عبداللہ اصغر، ودیگر سینکڑوں افراد نے شرکت کی صوبائی ناظم اعلیٰ مرزا محمد ارشدالقادری نے کہاکہ پنجاب اسمبلی کی قرارداد کے مطابق چاروں خلفائے راشدین کے ایام سرکاری سطح پرمنائے جانے اور تعطیل کا اعلان کیاجائے ہ اوّل بِلافصل سیدناابوبکرصدیقِ اکبررضی اللہ تعالیٰ عنہ نے خاتم النبیین سردارِ مرسلین علیہ الصلوۃ والسلام کے پردہ فرمانے کے بعداپنی خداداد صلاحیتوں سیحضور علیہ الصلوۃ والسلام کی خلافت ونیابت کا حق اداکردیا سوشل میڈیا پر صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اجمعین کے خلاف سوچی سمجھی سازش کے تحت گستاخیاں کرنے والوں کو اللہ تعالیٰ سے ڈرنا چاہئے مسلمانوں کو اللہ تعالیٰ اوراس کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بعد تمام صحابہ کرام واہلِ بیتِ پاک اورامہات المومنین رضی اللہ تعالیٰ عنہم اجمعین کاادب احترام ہردم پیش نظر رکھتے ہوئے زندگی گزارنی چاہئے دنیاکی عیش عشرت کی خاطر دنیاوی مال و دولت کے عوض پاکانِ امّت پرہرزہ سرائی کرکے قبر وحشر میں بربادی کاسامان نہیں کرناچاہئے سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ عنہ نے مرتدین، منکرینِ زکوٰۃ اور نبوّت کے جھوٹے دعوے داروں کے خلاف جس جرات استقامت سے جہاد کیااُس کی کوئی مثال نہیں دین اسلام کے سفینہ کوساحل تک پہنچانے کے لئے خلفائے راشدین، صحابہ کرام واہلِ بیتِ پاک رضوان اللہ علیہم اجمعین کی قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جاسکتا پاکستان سنی تحریک اپنے قائدین مرکزی صدر جناب ثروت اعجاز قادری و مرکزی جنرل سیکرٹری بلال سلیم قادری کے وژن کے مطابق ملک بھر سیدناابوبکرصدیقِ اکبررضی اللہ تعالیٰ عنہ کے یومِ شہادت کے موقع پر عظیم الشان تاجدارِ صداقت، خلیفہء اوّل بِلافصل،افضل البشربعدالانبیاء با لتحقیق،عاشقِ اکبر ودیگر ٹائٹل سے کانفرنسز سیمینار، ریلیاں، مارچ وغیرہ کا انعقاد کررہے ہیں اللہ تعالیٰ ملک وملت اوراداروں اورپاکستان کواستحکام عطافرماے آمین