پاک فوج فتنہ الخوارج اور اس کے سہولت کاروں کو شکست دے گی،،آرمی چیف کا وزیرستان کے علاقے وانا کا دورہ
راولپنڈی: چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاک فوج فتنہ الخوارج اور اس کے سہولت کاروں کو شکست دے گی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے خیبر پختونخوا کے ضلع جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا کا دورہ کیا، دورے کے موقع پر آرمی چیف کو انسداد دہشت گردی کیلئے جاری آپریشن پر تفصیلی بریفنگ گئی۔آئی ایس پی آر نے کہا کہ آرمی چیف نے جوانوں، افسروں کے عزم اور جذبے کو سراہا اور کہا کہ شہداء پاکستان کا فخر ہیں، شہدا ءکو نہ بھولیں گے، نہ خوں رائیگاں جائے گا۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق جنرل عاصم منیر نے کہا کہ پاک فوج، دیگر سیکیورٹی ایجنسیوں کے تعاون سے دہشت گردی کا خاتمہ کرے گی، ملک میں دیرپا اور پائیدار امن کا قیام یقینی بنائیں گے، ملک میں دیرپا اور پائیدار امن کا قیام یقینی بنائیں گے۔ فتنہ الخوارج کو سہولت کاروں سمیت شکست دیں گے۔ آرمی چیف نے اہلکاروں اور افسروں کے عزم اور جذبہ کو سراہا۔






































Visit Today : 138
Visit Yesterday : 485
This Month : 12855
This Year : 60691
Total Visit : 165679
Hits Today : 759
Total Hits : 840900
Who's Online : 6




















