اسرائیل کی غزہ میں بربریت،،تازہ کارروائیوں میں 77 فلسطینی شہید ، متعدد زخمی
bbc news urdu نے Saturday، 21 December 2024 کو شائع کیا.
غزہ : اسرائیل کی غزہ میں بربریت کا سلسلہ نہ رک سکا، صیہونی فورسز کی تازہ کارروائیوں میں 77 فلسطینی شہید جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔ غزہ میں دو سکولوں پر اسرائیلی بمباری سے15 فلسطینی شہیدہوئے، 7اکتوبر2023ءسے شہید فلسطینیوں کی تعداد45 ہزار 206تک پہنچ گئی۔سربراہ اقوام متحدہ پناہ گزین ایجنسی برائے فلسطین فلپ لازارینی نے کہا کہ انروا فلسطینی عوام کی امداد جاری رکھے گی، غزہ کے معاملے پر دنیا دورائے پر کھڑی ہے۔ انہوں نے مزیدکہا کہ عالمی برادری کو فلسطینی سے متعلق سوال کا جواب دینا ہوگا، قابض طاقت اسرائیل مقبوضہ فلسطین میں قتل عام کا ذمہ دار ہے۔
ٹیگز:-





































Visit Today : 224
Visit Yesterday : 485
This Month : 12941
This Year : 60777
Total Visit : 165765
Hits Today : 1120
Total Hits : 841261
Who's Online : 6




















