الیکشن سال 2025-26ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملتان،،سیدہ بشریٰ نقوی ایڈووکیٹ صدارتی امیدوار،بشریٰ نقوی ایڈووکیٹ سے بہتر کوئی اور آپشن نہیں ہے:چوہدری زاہد مسعود، نمیر علی اور وکلا برادری
ملتان (صفدربخاری سے) سٹی صدر سپورٹس اینڈ کلچرل ونگ ملتان چوہدری زاہد مسعود،رہنما مسلم لیگ نمیر علی نے کہا ہے کہ سیدہ بشریٰ نقوی ایڈووکیٹ ہائی کورٹ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کی سال 2025-26کیلئے صدارت کی امیدوار ہیں ۔ پاکستان مسلم لیگ ن سپورٹس اینڈ کلچرل ونگ ملتان سیدہ بشریٰ نقوی ایڈووکیٹ کی مکمل حمایت کا اعلان کرتی ہے ۔ سیدہ بشریٰ نقوی ایڈووکیٹ ہائی کورٹ بہت باصلاحیت خاتون اوروکلاء برادری کی ایک نڈر شخصیت ہیں پوری امید ہے کہ وہ بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گی ۔نشید عارف گوندل ایڈووکیٹ ہائی کورٹ،اسامہ بہادرخان بلوچ ایڈووکیٹ ہائی کورٹ نے سیدہ بشریٰ نقوی ایڈووکیٹ ہائی کورٹ کو ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کی سال 2025-26کیلئے صدارت کا مضبوط امیدوار قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ وکلاء برادری اُن کی مکمل حمایت کا اعلان کرتی ہے۔وکلاء برادری کے مسائل حل کرنے کیلئے ایسی شخصیت کی ضرورت ہے جو دن رات محنت کرکے بار کی توقیر بڑھائے اور قانون و انصاف کیلئے جاری اس جدوجہد کو مزید تقویت دے اس لئے بشریٰ نقوی ایڈووکیٹ سے بہتر کوئی اور آپشن نہیں ہے۔وکلاء برادری اپنے لیڈرز کو آزما چکی ہے لیکن دلجمعی سے مسائل حل کرنے والی لیڈر شپ کی اشد ضرورت ہے یقینی طو پر سیدہ بشریٰ نقوی ایڈووکیٹ اپنی بہتر صلاحیتوں کا لوہا منواتے ہوئے اپنے انتخاب کو بہتر ثابت کریں گی۔






































Visit Today : 285
Visit Yesterday : 485
This Month : 13002
This Year : 60838
Total Visit : 165826
Hits Today : 1684
Total Hits : 841825
Who's Online : 2




















