ملتان( بیوروچیف ) میئر ملتان چوہدری نوید الحق ارائیں،ڈپٹی میئر و کنوینئر حاجی سعید احمد انصاری حاجی شیخ رفیق،چیِئرمین یوسی 16حامد ارائیں،چیئرمین یوسی 65 چوہدری اسحاق سرور”سوسائٹی نیوز” کے آفس پہنچے۔
 چیف ایڈیٹر سوسائٹی نیوز ملک امجد سعید تھہیم،منیجنگ ایڈیٹر ملک ماجد سعید تھہیم،چیف ایگزیکٹو ssb92tv صفدرعلی بخاری،چیف ایڈیٹر فنانشل میل و بیورو چیف میٹرو ون ٹی وی ملک رضوان اعوان،تنظیم میڈیا پاکستان کے مرکزی سیکرٹری فنانس ملک مقصود احمد،نائب صدر ملتان سٹی تنظیم میڈیا پاکستان رانا محمد عرفان اور ملک سعید احمد جوتہ نے ان کا گرمجوشی سے استقبال کیا۔
اس موقع پرمیئر ملتان چوہدری نوید الحق ارائیں نے “سوسائٹی نیوز” کو اپنا “پرسنل ترجمان” اور بلدیاتی اداروں کی بحالی کی جدوجہد میں سوسائٹی نیوز کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے اسے بلدیاتی نمائندوں کا “نیوز ایمبیسیڈر” قرار دیا ۔
میئر ملتان چوہدری نوید الحق ارائیں،ڈپٹی میئر و کنوینئر حاجی سعید احمد انصاری،چیئرمین یوسی 15
میئر چوہدری نوید الحق ارائیں اور ڈپٹی میئر حاجی سعید احمد انصاری نے جنوبی پنجاب میں ڈیجیٹل میڈیا کے بانی ادارہ سوسائٹی نیوز کی کم وقت میں بے پناہ مقبولیت اور دنیا بھر میں ملتان سمیت جنوبی پنجاب کی بروقت خبروں کی وسیع رینج کو سراہتے ہوئے کہا کہ سوسائٹی نیوز نے صرف دوسال میں دور جدید کی صحافت میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا لیا ہے۔سوسائٹی نیوز کی بلدیات کے حوالے سے بے پناہ خدمات ہیں۔بلدیات کے نظام کی بحالی میں سوسائٹی نیوز نے بلدیاتی نمائندوں کا بھرپور ساتھ دیا۔ ہمیں فخر ہے کہ دنیا بھر میں اپنی منفرد پہچان بنانے والے اس ڈیجیٹل صحافتی ادارے کا تعلق ملتان سے ہے۔
اس موقع پر میئر ملتان چوہدری نوید الحق ارائیں نے چیف ایڈیٹر سوسائٹی نیوز ملک امجد سعید تھہیم کو شاندار بلدیاتی نیوز کے حوالے سے خدمات پر اپنی طرف سے ایک خوبصورت اعزازی شیلڈ بھی پیش کی۔