ملتان (بیوروچیف)  سیکرٹری جنرل مرکزی انجمن تاجران کینٹ معظم وحید خواجہ، چیف کوآرڈینیٹر غضنفر ملک، چیئرمین آئی ٹی ایسوسی ایشن جنوبی پنجاب ظفر اقبال خان، صدرجیولرزایسوسی ایشن کینٹ راناشاہداحمد، مرکزی راہنماءخواجہ دلشاد احمد اورکلب عابد خان نےمہنگائی کی شرح میں اضافہ کےاسباب کے عنوان سے منعقدہ مذاکرہ سےخطاب کرتےہوئےکہا پاکستان میں سوچی سمجھی سازش کے تحت معاشی و کاروباری بدامنی اور بدحالی پھیلائی جارہی ہے عالمی مالیاتی ادارے گذشتہ تیس سالوں سے کسی بھی ملک کے حکمرانوں کوکامیاب یا ناکام کرنےکیلئے انہی پالیسوں کوبطور ہتھیار استعمال کرتے ہیں اب بھی ماضی کی طرح علالمی اداروں کی تنخواہ دار بیوروکریسی مخصوص ایجنڈےکی تکمیل اور پی ٹی حکومت کو عوام کی نظر میں فلاپ کرنے کیلئے ایجنڈے پر کام کر رہی ہے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اور بجلی کے نرخوں میں یکےبعددیگرے اضافہ اسی سلسلہ کی کڑی ہے حکومت کوچاہیے ہوش کےناخن لے اور قوم کومہنگائی سے نجات اور ریلیف کیلئے عملی اقدامات کرے وگرنہ بدحالی اور مہنگائی کےستائے عوام حکومت سے مینڈیٹ چھین بھی سکتےہیں انہوں نے مذید کہاوزیروں مشیروں اور بیوروکریسی کی فوج ظفرموج میں ڈاؤن سائزنگ اور حکومتی اخراجات میں حقیقی کمی کیلئے اقدامات کےزریعے قوم کوریلیف دیاجائے مذاکرہ میں شیخ محمد طیب، رانامبشررئیس، ملک مختیار احمدبھٹی، حاجی مجاہدخان خان ودیگرشریک تھے