پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ،قومی اسمبلی میں احتجاج ، عمران خان چور ہے کے نعرے ، اجلاس کا بائیکاٹ
اسلام آباد: اپوزیشن نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف قومی اسمبلی میں احتجاج کرتے ہوئے اجلاس کا بائیکاٹ کردیا۔ قومی اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری کی زیر صدارت ہوا۔ خواجہ آصف نے کہا کہ عوام پر پیٹرول بم گرا دیا گیا ہے خدارا عوام پر رحم کریں۔ اپوزیشن اراکین نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر احتجاج کرتے ہوئے اپنی نشستوں پر کھڑے ہو کر نعرے بازی کی جس کے بعد اسپیکر ڈائس کا گھیراؤ کر لیا۔ اپوزیشن اراکین نے ہاتھوں میں بینرز اٹھا رکھے تھے۔ خواتین ارکان نے وزیر اعظم عمران خان کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے گلی گلی میں شور ہے ،عمران خان چور ہے کے نعرے لگائے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر بات کرنے کا موقع نہ دینے پر خواجہ آصف نے اجلاس کے بائیکاٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اگر اس ایوان میں بھی ہمیں بات کرنے کا موقع نہ ملے تو پھر یہاں بیٹھنے کا فائدہ نہیں۔ خواجہ آصف کے بائیکاٹ کے اعلان کے ساتھ ہی بیشتر اپوزیشن ارکان ایوان سے نکل گئے۔ ڈپٹی اسپیکر نے اجلاس غیر معینہ مدت تک ملتوی کردیا۔







































Visit Today : 514
Visit Yesterday : 613
This Month : 7120
This Year : 70839
Total Visit : 175827
Hits Today : 4865
Total Hits : 996943
Who's Online : 14






















