حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے فی لیٹر اضافہ کردیا
www.bbcnewshd.com نے Friday، 1 October 2021 کو شائع کیا.
اسلام آباد(عباس ملک ) وزارت خزانہ نے پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے فی لیٹر کااضافہ کردیا ہے۔وزارت خزانہ کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔ قیمت میں اضافے کے بعد پیٹرول کی قیمت 123 روپے 30 پیسے سے بڑھ کر 127روپے 30 پیسے فی لیٹر کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہے۔اعلامیے کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2روپے فی لیٹر،مٹی کے تیل کی قیمت میں 7 روپے 5 پیسے جب کہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 8 روپے 82 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔قیمتوں میں اضافے کے بعد ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 120 روپے 4 پیسے سے بڑھ کر 122 روپے 4 پیسے، مٹی کے تیل کی قیمت 92 روپے 26 پیسےسے بڑھ کر 99 روپے31 پیسے جب کہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 90 روپے 69 پیسے فی لیٹر سے بڑھ کر 99 روپے 51 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
ٹیگز:-






































Visit Today : 567
Visit Yesterday : 613
This Month : 7173
This Year : 70892
Total Visit : 175880
Hits Today : 8553
Total Hits : 1000632
Who's Online : 9






















