ملتان ڈویژن میں یکم اکتوبر تک کورونا ویکسین نا لگوانے والے افرادکے لئے شکنجہ تیار
ملتان(صفدر بخاری سے) ملتان ڈویژن میں یکم اکتوبر تک کورونا ویکسین نا لگوانے والے افراد پر متعدد پابندیوں کا اطلاق کردیا گیا۔اس بارے بات کرتے ہوئے کمشنر ملتان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا کہ ویکسین نا لگوانے والے افراد پر روزمرہ کی متعدد سہولیات کی بندش کر دی گئی ہے۔ڈپٹی کمشنرز کو کورونا ویکسینیشن ٹارگٹ پورا کرنے کا بھی ٹاسک سونپا گیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت پاکستان نے 12 سال اور زائد عمر کے بچے بچیوں کو ویکسین لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ڈویژن کے سکولوں میں ویکسینیشن کیلئے 288 ٹیمیں تشکیل دی جا چکی ہیں۔ 12 سے 18 سال کے بچوں کو صرف pfizer ویکسین لگائی جائے گی۔ 12 سال کے بچے بچیاں اپنا ‘ب’ فارم 1166 پر ایس ایم ایس بھیجیں یا قریبی ویکسینیشن سنٹر یا اپنے سکول سے بھی ویکسین لگوائیں۔کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے اپیل کی کہ وطن عزیز سے کورونا وباءکے خاتمے کیلئے ویکسین لگوائیں اور زندگی رواں رکھیں۔واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے 30 ستمبر تک ویکسین نا لگوانے والے افراد پر تعلیمی اداروں، کاروباری مراکز میں داخلے،ہوٹلز ، ریسٹورینٹ، ریسٹ ہاو¿س، شادی ہالز میں داخلے یا بکنگ،بیرون اندرون ملک سفر کرنے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔15 اکتوبر تک ویکسینیشن نہ لگوانے والے افراد کا تمام نجی و سرکاری دفاتر میں،پبلک ٹرانسپورٹ یا ٹرمینلز پر داخلہ پر پابندی عائد کردی جائے گی۔31 اکتوبر تک ویکسینیشن نہ لگوانے والوں کو قومی شاہراہوں پر سفر کی اجازت نہ ہوگی۔18 سال سے کم عمر افراد کیلئے 30 نومبر تک ویکسینیشن کی شرط عائد کی گئی ہے۔








































Visit Today : 56
Visit Yesterday : 569
This Month : 7231
This Year : 70950
Total Visit : 175938
Hits Today : 594
Total Hits : 1001360
Who's Online : 5






















