ٹانک میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، ایف سی کا کیپٹن شہید
www.bbcnewshd.com نے Thursday، 30 September 2021 کو شائع کیا.
ڈیرہ اسماعیل خان: ٹانک میں فورسز کے آپریشن میں کالعدم ٹی ٹی پی کا کمانڈر خواذہ دین عرف شیرخان مارا گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کی پرانی تحصیل ٹانک میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کیا، آپریشن میں کالعدم ٹی ٹی پی کا دہشت گرد کمانڈر خواذہ دین عرف شیرخان مارا گیا، جب کہ بھاری مقدار میں اسلحہ اور بارود بھی برآمد ہوا جسے قبضے میں لے لیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایف سی کے 27 سالہ کیپٹن اسکندر شہید ہوگئے، شہید کیپٹن کا تعلق پاکپتن سے تھا۔
ٹیگز:-






































Visit Today : 109
Visit Yesterday : 569
This Month : 7284
This Year : 71003
Total Visit : 175991
Hits Today : 756
Total Hits : 1001522
Who's Online : 3






















