کرونا اور لاک ڈاؤن زدہ تاجروں پر ٹیکس ، سیلزٹیکس کی جبری رجسٹریشن مستردکرتےہیں:کینٹونمنٹ تاجربرادری
ملتان (صفدربخاری سے) کرونا اور لاک ڈاؤن زدہ تاجروں پر ٹیکس بیوروکریسی مسلسل عرصہ حیات تنگ کر رہی ہے کینٹونمنٹ تاجربرادری سیلزٹیکس کی جبری رجسٹریشن اور ظالمانہ ٹیکس قوانین مستردکرتےہیں ان خیالات کا اظہار سیکرٹریMAT کینٹ معظم وحید خواجہ، مرکزی سینئر نائب صدر چوہدری محمود علی، چیف کوآرڈینیٹر غضنفر ملک، ملک زاہداعوان اور ظفر اقبال خان نے کابینہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے مذید کہا 18 ماہ سے ملک میں لاک ڈاؤن اور کرونا وباء کےباعث تاریخ کابدترین معاشی و کاروباری بحران کا سامنا ہے لوگوں کا نظام زندگی چلانا ناممکن ہوکررہ گیا ہے ان حالات میں بروقت ٹیکس گوشوارے جمع کرانا ناممکن ہے حکومت کوچاہیے 31 دسمبر تک ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ مقرر کرےاور اس ریلیف کو فوری اعلان کیاجائے انہوں نے مذید کہا عالمی مالیاتی اداروں کے تنخواہ دار بیوروکریسی حکومت کوناکام بنانے اور شہریوں وتاجروں کوسڑکوں پرلانے کے منفی ایجنڈےپرکام کررہےہیں حکومت کوچاہیے معاشی و کاروباری بدامنی سے نجات دلانے اور عوام وتاجردوست پالیسان نافذ کرے اجلاس میں مرکزی تاجرراہنما شیخ طاہر، راناشاہداحمد، کلب عابد خان، رانامبشررئیس، خواجہ دلشاد احمد، سجاد احمد بھٹی، اخترحسین، شیخ محمد شفیق، اعجاز کریم ودیگرشریک تھے







































Visit Today : 546
Visit Yesterday : 613
This Month : 7152
This Year : 70871
Total Visit : 175859
Hits Today : 6254
Total Hits : 998332
Who's Online : 9






















