حکومت عوام کے مسائل حل کرنے میں بری طرح ناکام ہو گئی، مہنگائی کے تناسب سے سرکاری ملازمین، پنشنرز کی تنخواہوں میں فی الفور اضافہ کیا جائے: اشفاق احمد منگی و کرامت علی شیخ
ملتان (صفدر بخاری سے) پاک سرزمین پارٹی کے سینئر وائس چیئرمین اشفاق احمد منگی نے کہا ہے کہ دودھ کی تین ماہ میں نہریں بہانے والی نیازی حکومت عوام کے مسائل حل کرنے میں بری طرح ناکام ہو گئی ہے جس کی وجہ سے عام شہری سمیت سرکاری اداروں میں گریڈ ایک سے لیکر گریڈ 17تک کے ملازمین اور پنشنرز بھی بڑھتی ہوئی مہنگائی، یوٹیلیٹی بلز میں آئے روز اضافے کی وجہ سے شدید پریشانی سے دوچار ہیں اسی لئے پانچ سو فی صد تک بڑھتی ہوئی مہنگائی کے تناسب سے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشنرز کی پنشن میں فی الفور اضافہ کیا جائے کیونکہ بڑھتی ہوئی مہنگائی کے تناسب سے تنخواہوں میں اضافہ نہ ہونے کی وجہ سے مجبوراً سرکاری ملازمین کرپشن پر مجبور ہو تے ہیں اور کرپشن کی وجہ سے ہی مسائل پیدا ہوتے ہیں دوسری طرف بجلی کی قیمت میں ایک بار پھر اضافے کی وجہ سے بھی غریب شہری، سرکاری ملازمین اور پنشنرز شدید پریشانی کا شکار ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی ایس پی کے ممبر نیشنل کونسل و صدر جنو بی پنجاب کرامت علی شیخ سے پاکستان ہاؤس اسلام آباد میں کی گئی ملاقات میں کیا اس موقع پر اسلام آباد میں پی ایس پی کے آرگنائزر شہزاد آصف، جاوید چوہدری بھی موجود تھے اشفاق احمد منگی نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت عوام کے مسائل کے حل کو حقیقی معنوں میں یقینی بنائے تاکہ عام شہری کی حالت زار بہتر ہو ایسا نہ ہو کہ عوام تنگ آمد بجنگ آمد سڑکوں پر نکلنے پر مجبور نہ ہو جائیں۔







































Visit Today : 553
Visit Yesterday : 613
This Month : 7159
This Year : 70878
Total Visit : 175866
Hits Today : 7476
Total Hits : 999554
Who's Online : 11






















