شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران ایک دہشت گرد ہلاک
www.bbcnewshd.com نے Sunday، 26 September 2021 کو شائع کیا.
راولپنڈی: شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے ڈوسالی میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی۔آپریشن کے دوران دہشتگردوں نے فائرنگ کردی، فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا، ہلاک دہشت گرد کے قبضے سے اسلحے کے علاوہ بارودی مواد بھی برآمد ہوا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ کچھ عرصے سے شمالی و جنوبی وزیرستان اور بلوچستان میں دہشت گردوں کی کارروائیاں ایک مرتبہ پھر بڑھ گئی ہیں، دہشت گردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز بھی پوری طرح اقدامات کررہی ہیں۔
ٹیگز:-







































Visit Today : 84
Visit Yesterday : 569
This Month : 7259
This Year : 70978
Total Visit : 175966
Hits Today : 685
Total Hits : 1001451
Who's Online : 6






















