ملتان چلڈرن ہسپتال میں بچوں کےدل کے آپریشن شروع ، تاریخ کا پہلا دل کا کامیاب آپریشن کر دیا گیا ، ڈیڑھ سالہ بچہ مکمل طور پر صحت مند
ملتان ( صفدربخاری سے) چلڈرن ہسپتال ملتان میں بچوں کےدل کے آپریشن شروع کر دیئےگئے ہیں اور ملتان میں تاریخ کا پہلا دل کا کامیاب آپریشن کر دیا گیا تفصیل کے مطابق گذشتہ روز چلڈرن ہسپتال ملتان میں ایک ڈیڑھ سالہ بیماربچے ثمرکولایا گیا جو کہ دل کے عارضے میں مبتلا تھا اس کا علاج صرف دل کا آپریشن ہی تھا جسے ملک کے مایہ نازبچوں کے دل کے سرجن اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر سید علی بخاری
نے اپنی ڈاکٹرز کی ٹیم کے ہمراہ ڈیڑھ سالہ بچے ثمرکے دل کا کامیاب آپریشن کردیا ۔ ڈاکٹرز کی ٹیم میں دل کے فزیشنز میں ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد سہیل ارشد اور ڈاکٹر مدثرعدنان بخاری ، انستھیزیا کے ڈاکٹر عدنان اور ڈاکٹر آصف شامل ہیں ۔ ڈاکٹرز کے مطابق کامیاب آپریشن کے بعد بچہ مکمل طور پر صحت مند ہے اور جلد ہی چھٹی دے دی جائیگی ۔ واضح ہو کہ چند روز پیشتر صدر مملکت پاکستان محترم عارف
علوی کی اہلیہ خاتون اول محترمہ ثمینہ علوی نے چلڈرن ہسپتال ملتان میں بچوں کے دل کے آپریشن تھیٹر کا افتتاح کیا تھا






































Visit Today : 182
Visit Yesterday : 569
This Month : 7357
This Year : 71076
Total Visit : 176064
Hits Today : 1088
Total Hits : 1001854
Who's Online : 3






















