پاکستانی پرچم اتارنے میں ملوث عناصر کو سخت سزا دی جائے گی، ترجمان طالبان
کابل : ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا ہے کہ ٹرک سے پاکستانی پرچم اتارنے میں ملوث عناصر کو سخت سے سخت سزا دی جائے گی طالبان کی جانب سے پاکستان سے جانے والے ٹرک سے پرچم اتارے جانے کی وائرل ویڈیو پر رد عمل دیتے ہوئے افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ اس واقعے پر پوری طالبان قیادت غصے میں ہے لہذا اس میں ملوث افراد کو جلد ہی گرفتار کیا جائے گا اور سخت سے سخت سزا دے جائے گی۔ذبیح اللہ مجاہد نے پاک افغان طورخم سرحد پر پاکستان سے افغانستان جانے والے امدادی سامان کے ٹرک سے پاکستان کا جھنڈا اتارے جانے کو بدترین واقعہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم اس کی مذمت کرتے ہیں اور کوشش کریں گے کہ اس طرح کا واقعہ دوبارہ رونما نہ ہو۔واضح رہے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پاک افغان تعاون فورم کی جانب سے افغانستان کے لیے امدادی سامان سے بھرے کچھ ٹرک افغانستان بھیجے جاتے ہیں لیکن جیسے ہی یہ ٹرک طورخم سرحد عبور کرنے کے بعد افغانستان کی حدود میں داخل ہوتے ہیں تو وہاں موجود افغان طالبان ٹرک کو روک کر اس پر لگے پاکستانی پرچم اتاردیتے ہیں۔






































Visit Today : 205
Visit Yesterday : 569
This Month : 7380
This Year : 71099
Total Visit : 176087
Hits Today : 1297
Total Hits : 1002063
Who's Online : 3






















