ملتان ، وزیر اعظم کے گرین اینڈ کلین مہم کے تحت چلڈرن ہسپتال اینڈ انسٹیٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ ملتان میں شجرکاری کا آغاز کردیا گیا
ملتان(صفدر بخاری سے) چلڈرن ہسپتال اینڈ انسٹیٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ میں فیملی فوڈ پروڈکٹ کمپنی کے اشتراک سے وزیر اعظم کے گرین اینڈ کلین مہم کے تحت شجرکاری کا آغاز کردیا گیا شجرکاری مہم میں ڈین ہسپتال ڈاکٹر محمد وقار، میڈیکل سپریڈنٹ ڈاکٹر احسان اللہ، سی ای او فیملی پروڈکٹ سیف الرحمن، مینیجر معظم علی اور ڈی ایم ایس ہارٹیکلچر اینڈ گارڈننگ ڈاکٹر نعیم اقبال نے ہسپتال میں پودے لگائے مہم کے تحت نجی کمپنی کی جانب سے ہسپتال میں شجر کاری کے لیے 500 سے زائد پودے مرحلہ وار مہیا کیے جائیں گے اس موقع پر چلڈرن ہسپتال کے ڈین پروفیسر ڈاکٹر محمد وقار نے کہا ہے کے ہم سی ای او سیف الرحمن کے مشکور ہیں جنہوں نے شجرکاری مہم کے ویژن کے تحت پودوں کی فراہمی کو یقینی بنایا سی ای او فیملی پروڈکٹ سیف الرحمن نے کہا ہے کے وزیر اعظم کے شجرکاری مہم کے ویژن کے تحت پودے لگانے کا عزم جاری ہے جسکے تحت ہسپتال میں بھر پور شجر کاری کر رہے ہیں جبکہ دیگر مقامات پر بھی شجرکاری کرکے ملتان کو سرسبزوشاداب بنائیں گے۔







































Visit Today : 263
Visit Yesterday : 569
This Month : 7438
This Year : 71157
Total Visit : 176145
Hits Today : 1933
Total Hits : 1002699
Who's Online : 5






















