بہاولپور: بہاولپور تحریک یوتھ کے پُرسا سے روہی کے باسیوں کے غم کے آنسو خوشیوں میں تبدیل ہوگئے۔صوبہ کُش سیاستدانوں نے عوامی خدمت کی سیاست ندی نالوں میں سانپ اور بچھو چھوڑ کر مہنگائی اور بیروزگاری سمیت اندھیروں پریشانیوں اور مختلف بحرانوں کے دروازے کھول دیے۔ان خیالات کا اظہار متحدہ تحریک بحالی صوبہ بہاولپور شعبہ خواتین کی مرکزی صدر مسز شمیم عباسی کی قیادت میں یوتھ کی عہدیداروں شمائلہ جی جان،زنیرا بلوچ فاطمۃ الزہرا،شازمہ رند،سعدیہ چوہان،انابیہ خان،دعا بلوچ،علینہ اسلام،طوبیٰ عباسی اور عروبہ عباسی نے چولستان کے مختلف ٹوبوں کے مکینوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا مقامی انتظامیہ کمشنر ڈپٹی کمشنر بہاولپور جماعت اسلامی این جی اوز اور مخیر حضرات نے متاثرہ لوگوں کی خیرخواہی کرکے قابل تحسین کردار ادا کیا ہے۔بلکہ بے آب مکینوں کو پانی و راشن تقسیم کرکے بھوکوں اور پیاسوں کو ایک بار پھر جینے کا حق دیاہے۔صوبہ تحریک کی رہنماؤں نے انتہائی دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرکز اور پنجاب کی حکومتوں اور نمائندوں نے چولستان کے علاقوں کا رخ کیا اور نہ ہی اظہار ہمدردی کیا۔