ملتان : شہر اور کینٹ میں ڈاکو راج قائم ہوچکاہے، دن دیہاڑے ڈکیتی اور قتل کی وارداتیں حکومتی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے شہریوں اور تاجروں میں عدم تحفظ کا احساس میں اضافہ اور کاروباری سرگرمیاں ٹھپ ہوکررہ گئی ہیں ان خیالات کا اظہار صدرجیولرز ایسوسی کینٹ رانا شاہد احمد، چیئرمین مختیار احمد ملک اور جنرل سیکرٹری رانامبشررئیس نے ہنگامی پریس کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے مذید کہا ملتان کینٹ جیسے حساس علاقہ میں وارداتوں کا نہ رکنے والا سلسلہ تشویش ناک ہے یوں لگتا ہے پولیس سرپرستی میں جرائم ہورہےہیں روزانہ کی بنیاد پر وارداتوں کے باعث شہری اور تاجرخوف میں مبتلا ہیں القمرنہاری، بابرمرغ پلاؤ، بامن جی چوک جیسے گنجان ترین علاقوں میں دن دہاڑے واردتیں پولیس کی نااہلی ہے کروڑوں روپے ٹیکسوں کی ادائیگی کےباوجود حکومت تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہے اگر ہنگامی بنیادوں پر چوروں ڈاکوؤں کے خلاف کریک ڈاؤن اور عوام کا تحفظ یقینی نہ بنایا گیا تو تاجرسڑکوں پر نکل آئیں گے اور بھرپور احتجاج کیا جائے گا