میاں چنوں( بیورو رپورٹ)آج 8- شوال کو قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید حامد علی شاہ موسوی کے حکم پر دنیا بھر میں عالمگیر ماتمی یوم احتجاج برپا ہوگا۔ رضا جعفری۔ 1926 میں آل سعود کی جانب سے محمد و آل محمد ص کے خلاف دہشت گردی و گستاخی کرتے ہوئے دختر رسول محمد مصطفیٰ ص بی بی پاک فاطمۃ الزھراء س ، انبیاء کرام و آئمہ طاہرین علیہم الصلواۃ والسلام اور امھات المومنین و اصحاب کرام رض کے مقدس مزارات کو مسمار کردیا گیا تھا۔ اس دن کو یوم انہدام جنت البقیع کے نام سے یاد کرتے ہوئے یوم احتجاج منایا جاتا ہے جس میں بلا تفریق مذہب و مسلک آقائے دو جہاں حضور پاک ص کے غلام کہلانے والے مسلمان شرکت کرتے ہیں اور جنت البقیع میں شہید کردہ روضہ جات کی تعمیر نو کا مطالبہ کرتے ہیں تفصیلات کے مطابق تحریک نفاذ فقہ جعفریہ ضلع خانیوال کے صدر رضا جعفری ایڈووکیٹ ہائیکورٹ نے بتایا ہے کہ آج 8- شوال کو قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید حامد علی شاہ موسوی کے حکم پر دنیا بھر میں عالمگیر ماتمی یوم احتجاج برپا ہوگا۔شہر شہر گاؤں گاؤں احتجاجی ماتمی جلوس نکالے جائیں گے۔ یاد رہے کہ 1926 میں آل سعود کی جانب سے محمد و آل محمد ص کے خلاف دہشت گردی و گستاخی کرتے ہوئے دختر رسول محمد مصطفیٰ ص بی بی پاک فاطمۃ الزھراء س ، انبیاء کرام و آئمہ طاہرین علیہم الصلواۃ والسلام اور امھات المومنین و اصحاب کرام رض کے مقدس مزارات کو مسمار کردیا گیا تھا۔ اس دن کو یوم انہدام جنت البقیع کے نام سے یاد کرتے ہوئے ہر سال -8 شوال کو یوم احتجاج منایا جاتا ہے جس میں بلا تفریق مذہب و مسلک آقائے دو جہاں حضور پاک ص کے غلام کہلانے والے مسلمان بھرپور شرکت کرتے ہیں اور جنت البقیع میں شہید کردہ روضہ جات کی تعمیر نو کا مطالبہ کرتے ہیں انہوں نے تمام محبان رسول خدا ص مسلمانوں سے ان احتجاجی مظاہروں میں شرکت کی اپیل کی ہے