افواج پاکستان نےہمیشہ جرآت مندانہ کردار ادا کیا , وطن عزیز سے دہشت گردی کےخاتمہ کے لیےقربانیوں سے بھی دریغ نہیں کیا : “سب سے پہلے پاکستان” منعقدہ سیمینار سے مقررین کا ملتان میں خطاب
ملتان (صفدربخاری سے ) چیئرمین پبلک سیفٹی ملتان/صدرانجمن تاجران صدربازار کینٹ چوہدری محمود علی، سیکرٹری جنرل مرکزی انجمن تاجران کینٹ معظم وحید خواجہ، ٹریننگ اینڈ ریسرچ کنسلٹنٹ صائمہ علی، معروف ماہر نفسیات اقراء کرن خان اور چیف کوآرڈینیٹر غضنفر ملک نے قومی امن کمیٹی پاکستان اور ہیلپرزبزنس فورم کے زیر اہتمام”سب سے پہلے پاکستان” کےعنوان سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا امن ہویاجنگ، زلزلہ ہویا سیلاب، ہنگامی حالات ہوں یا امن و امان ہماری افواج پاکستان نےہمیشہ جرآت مندانہ ناقابل فراموش کردار ادا کیا وطن عزیز سے دہشت گردی کےخاتمہ کے لیے بھرپور جدوجہد کی اور قربانیوں سے بھی دریغ نہیں کیا تمام تر قربانیوں کےباوجود موجودہ صورتحال کےپیش نظر سیاسی جماعتیں اپنی کوتاہیوں اور نااہلی کاملبہ قومی اداروں پرڈال رہےہیں دفاع وطن اور بقائےوطن کے لیے افواج پاکستان اور چیف آف آرمی سٹاف کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے خراج تحسین پیش کرتےہیں ہمارا قومی وملی فریضہ ہے سب سے پہلے ہمارا پاکستان ہےاور افواج پاکستان ہمارا وقار اور حوصلہ ہے اسی سلوگن سےہمیں سوچنا چاہیے سمینار میں کلب عابد خان، ظفر اقبال خان، اخترحسین، راناشاہداحمد، مرزا محمد نسیم بیگ، رانامبشررییس، حاجی حبیب، محمدرافع، خواجہ دلشاد احمد، اعجازکریم ودیگرشریک تھے





































Visit Today : 234
Visit Yesterday : 569
This Month : 7409
This Year : 71128
Total Visit : 176116
Hits Today : 1659
Total Hits : 1002425
Who's Online : 5






















