ملتان میں ملتان پریس کلب اورسول سوسائٹیز کی جانب سے پاک فوج زندہ آ باد ریلی ، شرکاءکے پاک فوج زندہ آ باد کے زبردست نعرے
ملتان(صفدربخاری سے) ملتان پریس کلب،سول سوسائٹی اور دکھ سکھ ویلفیئر آ رگنائزیشن کے زیر اہتمام پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے سلسلے میں پاک فوج زندہ آ باد ریلی نکالی گئی جس میں شرکاء نے پاک فوج زندہ آ باد کے نعرے لگائے گئے اور سماج دشمن عناصر کی جانب سے پاک فوج پر تنقید کی شدید مزمت کی گئی پاک فوج زندہ آ باد ریلی کی قیادت ملتان پریس کلب کے سینئر نائب صدر خالد چوہدری، ممبرمجلس عاملہ و چیئر مین پریس کلب کیفے ٹیریا کمیٹی خواجہ اشرف صدیقی، ایاز علی شیخ، دکھ سکھ ویلفیئر آ رگنائزیشن کے صدر ملک اشرف اقبال بھٹہ، سماجی رہنماؤں محترمہ زہرہ سجاد زیدی، ملک ذوالنورین بھٹہ، سجاد ہ نشین دربار حضر ت شاہ شمس مخدوم سید علی مہدی شمسی، امیراللہ شیخ،تحفظ عزاداری امام حسین کونسل کے مرکزی سیکرٹری جنرل سید طالب حسین پرواز، تاجر رہنما شیخ محمد شفیق نے کی جبکہ ریلی میں جاوید حسین چنڑ ایڈووکیٹ، نعیم اقبال نعیم،محترمہ نجمہ جٹ راں،محبوب ملک، سید محمد علی رضوی،رانا غفار طالب،الحاج اشرف قریشی، ظفرالاسلام،اکبر قریشی،،شیخ فیصل کریم،ایوب رضا،رانا جاوید اقبال، شیخ شیر علی،محمد اسماعیل،زاہد انصاری،غیاث الدین سمیت دیگر نے شرکت کی ریلی کے موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج پاکستان کے دفاع کی ضامن ہے پوری پاکستانی قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ملک وقوم کی سلامتی کے لیے ہمہ وقت قربانیاں دینے کو تیار ہے پاک فوج پر بے بنیاد الزامات لگانے والے سماج دشمن عناصر کی حوصلہ شکنی کی جائے یہ پاک فوج کے جوان ہی ہیں جنہوں نے ملک وقوم کی خاطر بیش بہا قربانیاں دیں اور اپنی جانوں کی پرواہ کئے بغیر ملکی سرحدوں کی حفاظت کررہے ہیں جس پر پوری پاکستانی قوم انہیں خراج تحسین پیش کرتی ہے







































Visit Today : 207
Visit Yesterday : 569
This Month : 7382
This Year : 71101
Total Visit : 176089
Hits Today : 1435
Total Hits : 1002202
Who's Online : 3






















