ملتان ، پاک فوج ہمارے ماتھے کا جھومر ہے، پاکستان تحریک انصاف عوامی قوت سے دوبارہ اقتدار میں آئے گی : ملک رمضان سیال
ملتان : انجمن تاجران بھٹو شہید روڈ زکریا ٹاون ملتان کے نائب صدرملک رمضان سیال نے پاکستان آرمی اور پنجاب پولیس کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج کے لیے ہماری جان بھی حاضر ہے۔ جو لوگ پاک فوج کے خلاف باتیں کررہے ہیں ان کے لیے میرا پیغام ہے کہ وہ اپنے مذموم عزائم سے باز رہیں۔ پاک فوج ہمارے ماتھے کا جھومر ہے۔ پاک فوج کے جوان اپنے خون سے وطن کی جغرافیائی اور نظریاتی سرحدوں کا تحفظ کر رہے۔فوج کی لازوال قربانیوں سے آج وطن نا قابل تسخیر قلعہ بن چکا ہے۔انہوں نے قانوں نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ فوج کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈہ کرنے والوں کے خلاف فوری کارروائی کی جائے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف عوامی قوت سے دوبارہ اقتدار میں آئے گی۔ملک سے چور بازاری کا خاتمہ ہو گا۔ انہوں نے پنجاب پولیس کو خراج عقیدت پیش کیا اورکہا کہ جرائم کے خاتمے میں پولیس کا کرادار قابل ستائش ہے۔انہوں نے امن و امان کے سلسلے میں سی سی پی اور خرم شہزاد حیدر کی کارکردگی کو سراہا۔





































Visit Today : 219
Visit Yesterday : 569
This Month : 7394
This Year : 71113
Total Visit : 176101
Hits Today : 1554
Total Hits : 1002320
Who's Online : 2






















