راولپنڈی میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے سڑک پر کھیلتا 10 سالہ بچہ جاں بحق
راولپنڈی کے علاقے پیرودھائی میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے گلی میں کھیلنے والا 10سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔پولیس ترجمان کے مطابق راولپنڈی کے تھانہ پیرودھائی کے علاقے میں ڈاکووں کی فائرنگ سے 10سالہ بچہ عبدالاحد جاں بحق ہوگیا۔ایک ڈاکو کوگرفتارکرلیا گیا جبکہ 2ڈاکو فرارہوگئے۔پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ پیرودھائی کے علاقے میں ڈیوٹی پرموجود اہلکاروں نے موٹرسائیکل سوار3افراد کوروکنا چاہا تو وہ موٹرسائیکل چھوڑ کرفرارہوگئے۔ پولیس اہلکاروں کے تعاقب کرنے پرملزمان نے پولیس پرفائرنگ کی جس کی زد میں آکرگلی میں دیگربچوں کے ساتھ کھیلنے والا عبدالاحد جاں بحق ہوگیا۔افسوسناک واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا یے کہ عبدالاحد دیگر بچوں کے ساتھ کھیل رھا تھاکہ گولی آکر اسے لگی اور وہ زمین ہر گرگیابچے کو گرتا دیکھ وہاں سے گرزنے والے راہ گیر اور دیگر افراد بھی مدد کرلیے پہنچےاوربچے کی والدہ اور عزیزہ بھی بچے کو دیکھ کر پریشانی کی حالت میں مدد طلب کرتے اورڈاکوؤں کوبھاگتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے







































Visit Today : 207
Visit Yesterday : 569
This Month : 7382
This Year : 71101
Total Visit : 176089
Hits Today : 1418
Total Hits : 1002184
Who's Online : 3






















