تحریک عدم اعتماد پاکستان کو مسائل سے نکالنے میں سنگ میل ثابت ہوگی، شہباز شریف
ا
سلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد پاکستان کو مسائل سے نکالنے میں سنگ میل ثابت ہوگی۔شہباز شریف نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے 22کروڑ عوام کے مطالبے پر پیش کردہ تحریک عدم اعتماد کل انشاءاللہ پاکستان کو مایوسیوں اور مسائل کے اندھیروں سے نکالنے میں اہم سنگ میل ثابت ہوگی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اجتماعی دانش، یک جہتی اور اتفاق رائے کے مرہم کی ضرورت ہے۔ ہم ایک قوم بن کر مسائل کے طوفانوں کا زور توڑیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ معیشت کو درست سمت استوار کرکے مہنگائی کے ستائے عوام کی دادرسی کرنی ہے، روزگار کی فراہمی سے غریبوں کے چولہے پھر سے جلانے ہیں۔شہباز شریف نے مزید کہا کہ عالمی سطح پر پاکستان کے مقام اور تعلقات کو قومی وقار اور مفادات کی بنیاد پر بحال کرنا ہے۔ قیادت کا امتحان ہی مشکل ترین حالات میں ہوتا ہے اور اللہ تعالی کے فضل و کرم سے پاکستان اس امتحان میں سرخرو ہوگا۔







































Visit Today : 207
Visit Yesterday : 569
This Month : 7382
This Year : 71101
Total Visit : 176089
Hits Today : 1429
Total Hits : 1002195
Who's Online : 3






















