ملتان :  صدر جیولرز ایسوسی ایشن کینٹ رانا شاہد احمد، چیئرمین مختیار احمد بھٹی اور جنرل سیکرٹری رانامبشررئیس نے ایسوسی ایشن کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے ملتان میں چوروں اور ڈاکوؤں کاراج عام ہوچکا ہے دن دیہاڑے ڈکیتی اور قتل کی وارداتوں نے عدم تحفظ کے احساس میں اضافہ کیا ہے جیولرز انڈسٹری پہلےہی کاروباری بدحالی اور تباہی کے دہانے پر ہیں ڈاکو راج نے تاجروں کی زندگی اجیرن کردی ہے عوام کے جان و مال کا تحفظ حکومتی ذمہ داری ہے پولیس حکام شہراور کینٹ میں وارداتوں کوکنٹرول کرنے کے لیے سنجیدہ اقدامات کریں وگرنہ تاجر احتجاجی لائحہ عمل کا اعلان کریں گے اجلاس میں غلام حسین، چوہدری طارق، شیخ محمد حسین، حنیف خان، راناحمدعلی ودیگرشریک تھے