وزیراعظم عمران خان صدر پاکستان کو ایڈوائز دے کر صوبہ بحالی بہاولپور کو یقینی بنایا جائےقاری مونس بلوچ
بہاولپور: وزیراعظم عمران خان صدر پاکستان کو ایڈوائز دے کر صوبہ بحالی بہاولپور کو یقینی بنایا جائے۔وزیراعلیٰ پنجاب اپنے کیے گئے عہد کے مطابق نئی تحصیلیں اضلاع ڈویژن اور انتظامی صوبوں کے قیام کی جانب اقدامات اٹھائے جائیں۔ان خیالات کا اظہار بہاولپور تحریک کے سربراہ قاری مونس بلوچ نے عباسی ہاؤس پر ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا حکمران جماعت اور اپوزیشن کی قیادت اپنی مستقبل کی سوچوں ارادوں اور مشوروں میں بہاولپور کی سوا کروڑ عوام کا دیرینہ مطالبہ صوبہ بحالی کو شامل کیا جائے۔قاری مونس بلوچ نے کہا ماضی کی غیر جمہوری اور غیر منتخب قوت نے آئینی جمہوری نظریاتی صوبہ کو بلا رضامندی تخت لاہور کی غلامی میں دے دیا۔اس وقت سے لے کر اب تک بہاولپور کے عوام ریت کے ٹیلوں اور خاردار جھاڑیوں میں زنگی بسر کرنے میں مجبور ہیں۔انہوں نے ارباب اقتدار اور اپوزیشن کے قائدین سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ حقیقی صوبہ کی بحالی کے عمل کو یقینی بنائیں۔اس موقع پر شعبہ خواتین کی مرکزی صدر مسز شمیم عباسی سمیت مقامی صوبائی اور مرکزی عہدیدار بھی موجود تھے۔







































Visit Today : 207
Visit Yesterday : 569
This Month : 7382
This Year : 71101
Total Visit : 176089
Hits Today : 1421
Total Hits : 1002187
Who's Online : 3






















