2 افراد کا قتل، گینگ وارسرغنہ کے بیٹے کوجیل بھیج دیا گیا
www.bbcnewshd.com نے Wednesday، 6 April 2022 کو شائع کیا.
کراچی: انسداد دہشت گردی کی منتظم عدالت نے سابق پولیس افسر چاند خان نیازی سمیت 2 افراد کے قتل کے مقدمے میں ملزم کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔کلفٹن میں انسداد دہشت گردی کی منتظم عدالت کے روبرو سابق پولیس افسر چاند خان نیازی سمیت 2 افراد کے قتل کے مقدمے کی سماعت ہوئی، پولیس نے ریمانڈ مکمل ہونے پر گینگ وار کے سرغنہ ارشد پپو کے بیٹے عالم بلوچ کوپیش کیا۔تفتیشی افسر نے بتایاکہ ملزم سے ابتدائی تفتیش مکمل ہوگئی ہے، ملزم نے دوران تفتیش بتایاکہ والد ارشد پپو کے قتل کا بدلہ لینے کے لیے پولیس افسر کو قتل کیا، ملزم کا مزید جسمانی ریمانڈ درکار نہیں ہے، عدالت نے ملزم عالم بلوچ کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔عدالت نے تفتیشی افسر کو 26 اپریل تک چالان پیش کرنے کا حکم دیدیا۔
ٹیگز:-







































Visit Today : 207
Visit Yesterday : 569
This Month : 7382
This Year : 71101
Total Visit : 176089
Hits Today : 1410
Total Hits : 1002177
Who's Online : 3






















