ماضی کی حکومتوں کی طرح عمرانی حکومت سیاسی شہید بننے کی کوشش کررہی ہے : کرامت علی شیخ
ملتان (صفدربخاری سے) پاک سرزمین پارٹی کے ممبر نیشنل کونسل و صدر جنوبی پنجاب کرامت علی شیخ نے کہا ہے کہ ماضی کی حکومتوں کی طرح اقتدار کے مزے لوٹنے والی عمرانی حکومت سیاسی شہید بننے کی کوشش کررہی ہے دوسری طرف اقتدار ی سیاست کے کھیل کھیل میں مفاد پرست سیاستدان جنوبی پنجاب کی محرومیوں کو بھول گئے اور الگ صوبے کے قیام کا خواب پورا نہ ہوسکا جس کا سب سے زیادہ نقصان جنوبی پنجاب کے کروڑوں مظلوم و محروم عوام کو پہنچا جس کا ترقیاتی فنڈ گزشتہ تین سالوں کی طرح اب بھی 92 فی صد واپس چلا گیا اب جنوبی پنجاب کی عوام کے سامنے دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہو چکا ہے کیونکہ ماضی کی مفاد پرست حکومتوں کی طرح ریاست مدینہ کی دعویدار حکومت بھی اقتدار کے مزے لوٹتی رہی اور اب سیاسی شہید بننے کی کوشش کررہی ہے کرامت علی شیخ نے مزید کہا کہ پی ایس پی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے بہت ہی کم وقت میں کراچی جیسے شہر کو بلندیوں پر پہنچا دیا جس کا اعتراف پوری دنیا نے کیا کیونکہ وہ ایک دور اندیش سیاستدان ہیں اور غریب عوام کے دکھوں کے مداوا کے لیے حقیقی عوامی نمائندے ہیں اسی لیے آ نے والے انتخابات میں عوام پی ایس پی پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرے تاکہ کرپشن و لوٹ مار کرنے والے سیاستدانوں سے نجات حاصل ہو اور وطن عزیز ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن ہو ۔





































Visit Today : 234
Visit Yesterday : 569
This Month : 7409
This Year : 71128
Total Visit : 176116
Hits Today : 1661
Total Hits : 1002427
Who's Online : 5






















