تحریک عدم اعتماد کے خلاف حکومت نے اپنا فیصلہ تبدیل کردیا
bbc news urdu نے Saturday، 2 April 2022 کو شائع کیا.
اسلام آباد: تحریک عدم اعتماد کے خلاف حکومت نے اپنا فیصلہ تبدیل کردیا، وزیراعظم عمران خان بھی کل اپنے ارکان اسمبلی سمیت قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ حکومت نے تحریک عدم اعتماد کے خلاف اپنی حکمت عملی میں تبدیلی کی ہے، پہلے خبر تھی کہ وزیراعظم عمران خان نے تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے شیڈول قومی اسمبلی کے اجلاس میں اپنے ارکان کو جانے سے منع کردیا تھا تاہم اب فیصلہ ہوا ہے کہ تحریک انصاف کے ممبران کل قومی اسمبلی جائیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے ارکان قومی اسمبلی عدم اعتماد کے خلاف ووٹ دیں گے، جب کہ وزیراعظم عمران خان بھی کل قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کریں گے۔
ٹیگز:-





































Visit Today : 218
Visit Yesterday : 569
This Month : 7393
This Year : 71112
Total Visit : 176100
Hits Today : 1543
Total Hits : 1002309
Who's Online : 5






















