ممبئی: بالی ووڈ کی معروف جوڑی عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کے حوالے سے خبریں زیر گردش ہیں کہ دونوں اگلے ماہ شادی کرنے جارہے ہیں جس پر رنیبر کا ردعمل آگیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی فلم اسٹارز کے مداحوں کے درمیان قیاس آرائیاں ہورہی ہیں کہ عالیہ اور رنبیر رواں سال اپریل میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوجائیں گے، تاہم اب اداکار نے خاموشی توڑتے ہوئے اعلان کیا کہ وہ جلد مذکورہ اداکارہ سے شادی کریں گے، میں نے اور عالیہ نے شادی کے حوالے سے مکمل ارادہ کرلیا ہے۔رنبیر کپور نے عالیہ بھٹ سے جلد شادی کا تو بتایا لیکن انہوں نے مہینہ یا تاریخ واضح نہیں کی۔ دوسری جانب بالی ووڈ پر نظر رکھنے والی ویب سائٹس کا دعویٰ ہے کہ دونوں اسٹارز بہت جلد شادی کرنے جارہے ہیں لیکن اگلے ماہ یہ ممکن ہوتا نظر نہیں آرہا۔