ملتان (صفدربخاری سے) حکومت پنجاب اور فشریز ڈویلپمنٹ بورڈ منسٹری آف نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ، حکومت پاکستان کے زیراہتمام جنوبی پنجاب کے کسانوں کیلئے جھینگا فش فارمنگ15 روزہ جاری ٹریننگ ورکشاپ کے آٹھ ویں روزسی ای اوفشریزبورڈ پاکستان جنیدوٹو،ڈاکٹرزاہدشریف ڈی جی ساوتھ پنجاب ، ڈاکٹر امداد اللہ سالار اسسٹنٹ ڈائریکٹر ٹریننگ،کسانوں کی نمائندگی اقبال عاربی نے کی جبکہ افتخارقریشی اورڈاکٹر نعمان افضل نے شرکاءکوٹریننگ دی اس موقع پرشرکاءسے اظہارخیال کرتے ہوئے کہاکہ جھینگا فارمنگ کے لیے “جنوبی پنجاب میں مقیم کسانوں کے تربیتی پروگرام” کا اہتمام کیاگیا ہے “وزیراعظم نیشنل ایگریکلچر ایمرجنسی پروگرام کے ذریعے جھینگا فارمنگ کلسٹر ڈویلپمنٹ پروجیکٹ کے تحت ٹرینگ پروگرام 06اپریل تک تربیتی ورکشاپ جاری رہے گی۔ ٹریننگ میں جنوبی پنجاب کے مختلف اضلاع سے کسان حصہ لے رہے ہیں۔ اس منصوبے کے تحت جنوبی پنجاب کے نمکین علاقوں میں جھینگا کلچر کے فروغ کے لیے نمکین علاقوں کو جھینگوں کے تالابوں میں تبدیل کیا جائے گا۔ اس سرگرمی کے تحت کاشتکاروں کو اہم معلومات کے لیے جھینگا تالاب کی تیاری کی کل لاگت کا 50% تک مالی مراعات حکومت فراہم کرے گی۔ کاشتکار برادری کو آر اینڈ ڈی مدد فراہم کرنے کے لیے کلسٹر علاقوں میں ایک ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ سینٹر قائم کیا جائے گا۔ جھینگا فارمنگ میں دلچسپی رکھنے والے 1570 کسانوں میں توسیعی کارکنوں اور تعلیم یافتہ افراد کو تربیت دی جائے گی انہوں نے شرکاءکو مزید بریفنگ دی کہ پاکستان میں جھینگے کی فارمنگ ایک نئی سرگرمی ہے اور ہمارے پاس ملک میں جھینگا فارمنگ کی بڑی صلاحیت موجود ہے۔ ہمارے پاس 1100 کلومیٹر طویل ساحلی پٹی اور پنجاب، سندھ اور بلوچستان میں لاکھوں ایکڑ کھاری زمینیں ہیں جو جھینگا اور مچھلی کی پیداوار کے لیے انتہائی موزوں ہیں۔ جھینگا کے کاشتکاروں کی تربیت پاکستان کے نمکین علاقوں میں جاری رہے گی تاکہ ممکنہ جھینگا کاشتکاروں اور سرکاری اور نجی اسٹیک ہولڈرز کے علم میں اضافہ کیا جا سکے۔ انہوں نے تربیتی پروگراموں میں شرکت کرنے والے تمام کسانوں کا بھی شکریہ ادا کیا۔