بھارتی مس یونیورس نے حجاب پر پابندی کے خلاف آواز بلند کردی
www.bbcnewshd.com نے Monday، 28 March 2022 کو شائع کیا.
ممبئی: حسن کے عالمی مقابلے 2021 میں مس یونیورس کا تاج سجانے والی بھارتی ماڈل ہرناز کور سدھو بھی حجاب کے حق میں بول پڑی ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک تقریب کے دوران صحافی کے سوال پر ہرناز کور حجاب پر پابندی کے خلاف آواز بلند کرتی نظر آئیں۔ ملکہ حسن نے کہا کہ لڑکیوں کو ہی ہمیشہ کیوں نشانہ بنایا جاتا ہے، خواتین کو اپنی مرضی سے جینے کا حق ہے۔ان کا کہنا تھا کہ لڑکیوں کو مقام تک پہنچنے دیا جائے، ان کے پاس اڑنے کے لیے پر ہیں، انہیں نہ کاٹیں۔ہرناز کور کے اس جواب پر وہاں موجود دیگر افراد نے تالیاں بجا کر داد دیں۔ مس یونیورس نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر ویڈیو شیئر کس جس پر مداحوں نے بھی ان کے مؤقف کی تائید کی۔
ٹیگز:-







































Visit Today : 207
Visit Yesterday : 569
This Month : 7382
This Year : 71101
Total Visit : 176089
Hits Today : 1415
Total Hits : 1002181
Who's Online : 3






















