فیصل آباد : یونیورسٹی آف ایگریکلچر فیصل آباد میں انیسویں انٹرنیشنل کانفرنس کا انعقادوائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اقرار احمد خان ستارہ امتیاز ۔ڈین فکلٹی آف سائنس ڈاکٹر اصغر باجوہ ۔ڈاکٹر محمد حنیف میاں صدر isoss ۔چیئرمین ڈیپارٹمنٹ آف ریاضی و شماریات ڈاکٹر محمد ظفر اقبال نے خطاب کیا ۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اقرار احمد خان ستارہ امتیاز نے اپنے خطاب میں مہمان گرامی اور شرکا ھ سے خطاب کرتے ہوئے ڈیٹا اور انفارمیشن کی اہمیت پر روشنی ڈالی انہوں نے مزید کہا کہ شماریات اور ٹیکنالوجی اور مشین لرننگ کو استعمال کرتے ہوئے ہم بہترین معلومات حاصل کر سکتے ہیں جس سے ہم ایگریکلچر اور ملک ترقی کو نئی جدا تک لے جا سکتے ہیں اپنے خطاب میں انہوں نے درست معلومات اکٹھا کرنے اور اشاعت کرنے کی اہمیت پر زور دیا ڈاکٹر محمد حنیف میاں پریذیڈنٹ (ِisoss) آئی سو س نے خطاب کیا(isoss) ایسوس کی مختصر تاریخ بیان کی اور ڈاکٹر منیر مرحوم کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا انہوں نے وائس چانسلر اور ڈین فیکلٹی آف سائنسز اور چیئرمین ڈیپارٹمنٹ آف ریاضی و شماریات کا خصوصی شکریہ ادا کیا جن کے تعاون سے یہ انٹرنیشنل کانفرنس کا انعقاد ممکن ہوا انہوں نے کانفرنس کی اہمیت اور اس کا فلسفہ بیان کیا اور نیشنل اور انٹرنیشنل مہمانوں کا خصوصی شکریہ ادا کیا ڈین فیکلٹی آف سائنسز ڈاکٹر اصغر باجوہ نے اپنے خطاب میں (isoss) ایسوس اور ڈپارٹمنٹ آف ریاضی وشماریات کو کانفرنس کے انعقاد پر خصوصی مبارکباد پیش کی انہوں نے ایگریکلچر اکانومی میں ریسرچ اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ کسی بھی ملک کی ترقی میں ڈیٹا اور قابل بھروسہ انفارمیشن کا کلیدی کردار ہے چیئرمین ریاض وشماریات ڈاکٹر محمد ظفر اقبال نے خطاب کرتے ہوئے یونیورسٹیاوف ایگریکلچر کی ہسٹری پر روشن ڈالی انہوں نے وائس چانسلر ڈاکٹر اقرار خان۔ ڈین فکلٹی آف سائنسیز ڈاکٹر اصغر باجوہ ۔صدر (ِisoss) ایسوس ڈاکٹر محمد حنیف میاں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ کانفرنس کا انعقاد ایسوس اور یونیورسٹی آف ایگریکلچر کی وجہ سے ممکن ہوا ۔اور اپنی تمام ٹیم جن میں ڈاکٹر عمران۔ ڈاکٹر کاشف۔ ڈاکٹر مدیحہ ۔ڈاکٹر غلام فرید ۔ڈاکٹر نادیہ ۔خرم شہزاد ۔محمد عارف۔ محمد عثمان۔ ڈاکٹر اسد ۔ڈاکٹر افتخار ۔ڈاکٹر تنویر۔ ندیم سعید ماہ نور۔ ڈاکٹر نوید۔ ڈاکٹر ارشد شامل ہیں اور کہا کہ یہ تمام ٹیچرز دنیا کی بہترین یونیورسٹیوں سے تعلیم حاصل کر کے ملک کی خدمت کے لیے کوشاں ہیں