ملتان عثمان آباد کالونی میں واسا کی ناکامی ، رہائشی کالونی 6 دن سے سیوریج کے بدبو دار پانی سے لبالب بھری ہوئی ہے، انتظامیہ ذمہ دار کمشنر / وزیر اعلیٰ نوٹس لیں :محمد اکرم خان
ملتان ( صفدربخاری سے ) عثمان آباد کالونی میں واسا کی ناکامی انتظامیہ زمہ دار کمشنر / وزیر اعلیٰ نوٹس لیں ۔محمد اکرم خان ایڈووکیٹ ہائی کورٹ کی پریس ریلیزکے مطابق عثمان آباد کالونی مین بوسن روڈ ملتان سے منسلکہ رہائشی کالونی تقریباً 6 دن سے سیوریج کے بدبو دار پانی سے لبالب بھری ہوئی ہے – اسکی شکایت بروز اتوار ، مورخہ 13.3.22 کو واسا کے شکایت سیل جسکی شکایت نمبر (338897) ہے میں کی گئی ہیں – اور اس کے بعد دو دفعہ واسا ایم ڈی قیصر رضا سے بنفس نفیس ملاقات کرکے علاقے کی ابتر صورتحال پر فوری ایکشن لینے کا کہا مگر انہوں نے پانی کے نکاس کیلئے ہنگامی بندوبست کرنے کے بجائے چونگی نمبر 9 پر ہونے والے کراؤن فیلیر کو ذمہ دار ٹھہرایا اور وعدہ کیا کہ ٹھیک ہو جائے گا – مگر اتنے بڑے ادارے کا اہم آفیسر بھی صورت حال کو کنٹرول نہ کرسکا
اس کالونی کے رہائشی ضعیف افراد ، سکولوں کے بچے اور نمازی حضرات سکولوں اور مساجد میں جانے سے پریشان ہیں – بدبو اور مچھروں نے جینا دوبھر کر دیا ہے – مریض اور دیگر خواتین و حضرات گھروں سے نکلنے میں اذیت محسوس کر رہے ہیں ۔
وزیر اعلیٰ پنجاب اور کمیشنر ملتان سے اس پریس ریلیز کے ذریعے درخواست ہے کہ صورت حال کا فوری نوٹس لیا جائے ۔ متعلقہ آفیسرز کو تنبیہ کی جائے۔اور فوری نکاس کا بندوبست کرنے کی ہدایت کی جائے ۔ گندے پانی سے سڑکیں تباہ ہو گئ ہیں۔ ان کو بھی دوبارہ بنایا جائے۔






































Visit Today : 249
Visit Yesterday : 569
This Month : 7424
This Year : 71143
Total Visit : 176131
Hits Today : 1792
Total Hits : 1002558
Who's Online : 1






















