شہری آبادیوں کی جان و مال کی حفاظت کی ذمہ داری شہری دفاع پر عائد ہوتی ہے : رضوان نصیر و علامہ فاروق خان سعیدی
ملتان (صفدربخاری سے)سول ڈیفنس کا بنیادی مقصد دنیا میں پائے جانے والے ممکنہ خطرات کے نقصانات کو کم سے کم کرنا ہے ناگہانی آفات اور حادثات سے نمٹنے کیلئے شہری دفاع کوفعال ترین بنایاجارہاہے ان خیالات کا اظہار ممبرصوبائی اسبمبلی سبین گل نے عالمی یوم شہری دفاع کے سلسلہ میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کےدوران کیا انہوں نے مذیدکہا وطن عزیز میں کسی بھی طرح کےہنگامی حالات اور صورت حال سے نمٹنے کیلئے شہری دفاع کوجدید طرز پر استوار اور۔ رضاکاروں کی تربیت کی جارہی ہے شہریوں کوچاہیے ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے شہری دفاع کی تربیت حاصل کریں سمینار سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر رضوان نصیر اور علامہ فاروق خان سعیدی نےکہا شہری آبادیوں کی جان و مال کی حفاظت کی ذمہ داری شہری دفاع پر عائد ہوتی ہے لہذا بالعموم پورے ملک میں اور بالخصوص سکول و کالجز میں سول ڈیفنس کے تربیتی عمل کو تیز کرنے کی ضرورت ہے اس سال انٹرنیشنل آرگنائزیشن کا سلوگن بھی شہری دفاع اور ہر گھر میں ابتدائی طبی امداد دینے والے فرد کی موجودگی ضروری ہے لہذا ہر شہری کو ابتدائی طبی امداد سے آگاہ ہونا محفوظ معاشرے کے قیام میں ممددومعاون ثابت ہوگا چیئرمین آل پاکستان مرکزی انجمن تاجران خواجہ محمد شفیق نے کہا وطن عزیز کی ہرمشکل گھڑی میں شہری دفاع کے رضاکاروں نے ہراول دستے کاکردار ادا کرتےہوئے ملک اور قوم کی خدمت کی ہے شہری دفاع کے ناقابل فراموش کردار کوسلام پیش کرتےہیں سمینارمیں ڈسٹرکٹ آفیسر سول ڈیفنس شکیب احمد، اسسٹنٹ کمشنر آفتاب ڈوگر چیف انسٹرکٹرز فہیم امداد، قاری عاشق حسین، صائمہ علی، غضنفر ملک نےبھی خطاب کیا جبکہ تاجر رہنما احتشام الحق، چوہدری طارق کریم، شیخ محمد طاہر، شیخ طاہرامجد، خواجہ یاسر، کلب عابد خان، خواجہ دلشاد احمد، انسٹرکٹرز عمران مظہر، میڈم اقراء، سمیرامشتاق، محمدریاض، ملک ابوبکر، قمبرعباس، حبیب خان، خادم حسین، کامران علی، طارق بھٹی و خواتین اور مرد رضاکاروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی*






































Visit Today : 236
Visit Yesterday : 569
This Month : 7411
This Year : 71130
Total Visit : 176118
Hits Today : 1686
Total Hits : 1002452
Who's Online : 9






















