تحریک انصاف کے مشتعل کارکن اسلام آباد میں واقع سندھ ہاؤس کا گیٹ توڑ کر اندر داخل ، 2اراکینِ قومی اسمبلی بھی کارکنوں کے ساتھ شامل تھے
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مشتعل کارکن اسلام آباد میں واقع سندھ ہاؤس کا گیٹ توڑ کر اندر داخل ہوگئے، کارکنوں کے ساتھ پی ٹی آئی کے2 اراکینِ قومی اسمبلی عطاء اللہ نیازی اور فہیم خان بھی کارکنوں کے ساتھ موجود ہیں۔پی ٹی آئی کارکن لوٹے لے کر سندھ ہاؤس کے باہر احتجاج کر رہے تھے، اس دوران ایم این اے عطاء اللہ نیازی وہ پہلے شخص تھے جنہوں نے سندھ ہاؤس کے گیٹ کو لات ماری، اس کے بعد مشتعل کارکنوں نے گیٹ توڑنے کی کوششیں شروع کردیں۔ عطاء اللہ نیازی نے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لوٹے معافی مانگ کر واپس آئیں نہیں تو استعفیٰ دے دیں، یہ عمران خان کی وجہ سے ایم این اے بنے، ان کے گھروں میں بھی جائیں گے۔احتجاج میں شریک ایک اور ایم این اے فہیم خان نے کہا کہ آج ہم نے لوٹوں کو پیغام دیا ہے کہ استعفے دے کر دوبارہ الیکشن لڑیں، یہ ابھی ٹریلر ہے ، فلم باقی ہے۔






































Visit Today : 222
Visit Yesterday : 569
This Month : 7397
This Year : 71116
Total Visit : 176104
Hits Today : 1567
Total Hits : 1002333
Who's Online : 2






















