ملتان : کنزیومر رائٹس ایسوسی ایشن، ہیلپرزبزنس فورم کے زیر اہتمام کینٹ میں عالمی یوم صارفین کے سلسلہ میں مذاکرہ سے خطاب کرتے ہوئے ریجنل اسسٹنٹ ڈائریکٹر سول ڈیفنس راناطارق وحید اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیگل کنزیومر پروٹیکشن کونسل ثاقف راحیل نے کہا دونمبرمافیا دونوں ہاتھوں سے صارف شہریوں کامعاشی استحصال کررہاہے صارف شہریوں کی دادرسی اور شکایات کے فوری ازالہ کیلئے صارف عدالت اورکونسل سے رجوع کیا جاسکتا ہے اس حوالہ سے معاشرےکو مل کرباشعوربناناہماری مشترکہ ذمہ داری ہے مذاکرہ کےدوران کنزیومر رائٹس ایسوسی ایشن کے عہدیداروں غضنفرملک، ٹریننگ اینڈ ریسرچ کنسلٹنٹ صائمہ علی،  معظم وحید خواجہ، کلب عابد خان، خواجہ دلشاد کوحسن کارکردگی سرٹیفکیٹ تقسیم کیےگئے