تحریک لبیک پاکستان ضلع ملتان کا اہم اجلاس ، صدارت علامہ مفتی محمد مظہر حسین چشتی نےکی
ملتان: امیر تحریک لبیک پاکستان ضلع ملتان علامہ مفتی محمد مظہر حسین چشتی کی زیر صدارت صوباِئ حلقہ 212 میں اہم اجلاس منعقد ہوا ۔جس میں پی پی 212کے تمام V C اورN C کے ذمہ داران نے بھر پور شرکت کی ۔۔اجلاس میں امیر تحریک نے خصوصی ہدایات جاری کرتے ہوئے ضلع ملتان کے میئر اور ڈپٹی میئر وغیرہ کی درخواستیں وصول کرنے کی آخری تاریخ 20مارچ مقرر کر دی ہے ۔اور اس کے ساتھ ساتھ ناظم برائے انتخابی امور ضلع ملتان رانا محمد صدیق نے کارکنان کو انتخابی حوالے سے بریفنگ دی ۔ اجلاس میں 22مارچ کو متی تل میں ہونے والی عظیم الشان تاجدار ختم نبوت کانفرس میں مرکزی نائب امیر تحریک لبیک پاکستان علامہ سید ظہیر الحسن شاہ کے خصوصی آمد پر استقبال کے حوالے سے کارکنان کو خصوصی ہدایات جاری کی گئیں ۔اجلاس میں ناظم اعلی ضلع ملتان حافظ محمد عابد سرفراز سمیت پی پی 212کے امیر راحیل شہزاد ۔مطیع اللہ نقشبندی ۔ناظم اعلی ممتاز رضوی و دیگر شریک تھے






































Visit Today : 222
Visit Yesterday : 569
This Month : 7397
This Year : 71116
Total Visit : 176104
Hits Today : 1563
Total Hits : 1002329
Who's Online : 4






















