ٹیکس درٹیکس کے ظالمانہ نظام نے قوم کو معاشی بدحالی کی دلدل میں دھکیل دیاہے , حکومت کو عوام دوست پالیسیوں پرکام کرناچاہیے : شیخ محمد عرفان
ملتان : پاکستان بزنس فورم کے زیر اہتمام پاکستان میں معاشی بدحالی کا خاتمہ کیسےہوگا کےعنوان سے منعقدہ فورم سے گفتگوکرتے ہوئے صدر پاکستان بزنس فورم ملتان شیخ محمد عرفان نے کہا ٹیکس درٹیکس کے ظالمانہ نظام نے قوم کو معاشی بدحالی کی دلدل میں دھکیل دیاہے حکومت کو عوام دوست پالیسیوں پرکام کرناچاہیے صدرجیولرز ایسوسی ایشن راناشاہداحمد، چیئرمین ملک مختیار احمد بھٹی اور جنرل سیکرٹری رانامبشررئیس نےکہا بجلی اور پیٹرولیم مصنوعات کی مہنگائی کےباعث معاشی حالات بدترین ہوتےجارہےہیں حکومت کوچاہیے صحت کارڈ، احساس پروگراموں کےزریعے زکوات خیرات دینےکی بجائے بجلی پیٹرولیم مصنوعات سستی کرے حالات خودبخود بہترہوجاییں گے چیف کوآرڈینیٹر ہیلپرزبزنس فورم غضنفر ملک، سینئر نائب صدر خواجہ دلشاد احمد اور سماجی و تاجر راہنماء علی جمشید نے کہا عالمی مالیاتی ادارے پاکستان کومعاشی لحاظ سے مفلوج اور معاشی بدامنی پھیلا رہےہیں حکومت کوچاہیے عالمی مالیاتی اداروں کے تنخواہ دار مشیروں اور بیوروکریسی سے چھٹکارا حاصل کریے اور عوام دوست معاشی پالیسیاں نافذ العمل کرے







































Visit Today : 252
Visit Yesterday : 569
This Month : 7427
This Year : 71146
Total Visit : 176134
Hits Today : 1814
Total Hits : 1002580
Who's Online : 5






















