بلوچستان کی ترقی اورملکی سلامتی کامشن جاری رہے گا، وزیرداخلہ
اسلام آباد: وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ دہشت گرد بزدلانہ کارروائیوں سے سیکیورٹی اداروں کے حوصلے پست نہیں کرسکتے، بلوچستان کی ترقی اور ملکی سلامتی کامشن جاری رہےگا۔بلوچستان کے علاقے کیچ میں دہشتگردی کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ سکیورٹی فورسز کی جوانوں کی شہادت کی اطلاع پر دکھ ہوا، ملک کی حفاظت پر مامور اہلکاروں پر حملہ بدترین دہشت گردی ہے۔وزیرداخلہ دہشت گرد بزدلانہ کارروائیوں سے سیکیورٹی اداروں کے حوصلے پست نہیں کرسکتے، بلوچستان کی ترقی اور ملکی سلامتی کامشن جاری رہےگا۔واضح رہے کہ 25 اور 26 جنوری کی درمیانی شب بلوچستان کے علاقے کیچ میں سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے میں 10 جوان شہید ہوگئے تھے، جب کہ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا۔






































Visit Today : 236
Visit Yesterday : 569
This Month : 7411
This Year : 71130
Total Visit : 176118
Hits Today : 1701
Total Hits : 1002467
Who's Online : 3






















