وزیراعظم مفاد پرست مشیروں کے دو نمبر مشوروں پر عمل کریں گے تو نتائج بھی خود بھگتیں گے ، قاف لیگ عمران خان حکومت کے گناہوں کی ذمہ دار نہیں ہے : ڈاکٹر خالد خاکوانی
ملتان (صفدربخاری سے) مسلم لیگ (قائداعظم) ملتان کے ضلعی صدر ڈاکٹر خالد خاکوانی نے کہا ہے کہ قاف لیگ عمران خان حکومت کے گناہوں کی ذمہ دار نہیں ہے وزیراعظم مفاد پرست مشیروں کے دو نمبر مشوروں پر عمل کریں گے تو نتائج بھی خود بھگتیں گے۔ مسلم لیگ (ق)آئندہ بلدیاتی انتخابات میں اپنے انتخابی نشان ٹریکٹر پر ہر حلقے میں اپنے امیدوار کھڑے کرے گی۔ سیٹ ایڈجسٹمنٹ ضرورت پڑنے پر کسی بھی جماعت سے کی جا سکتی ہے۔ وہ اپنی رہائش گاہ القاسم پر منعقدہ پارٹی کے مشاورتی اجلاس سے خطاب کر رہے تھے جس میں ضلعی سیکرٹری جنرل چوہدری طارق زمان گجر، ضلعی ترجمان رانا محمد حفیظ، جوائنٹ سیکرٹری ناصر کمبوہ، سٹی سیکرٹری جنرل ملک عاصم بھٹی، موسی’ خاکوانی، شاہد ہاشمی ایڈووکیٹ اور رانا اسامہ نے بھی اظہار خیال کیا۔ ڈاکٹر خالد خاکوانی نے مزید کہا کہ چوہدری پرویز الٰہی نے اپنی وزارت اعلی’ کے دور میں بلدیاتی اداروں کو مضبوط بنا کر صوبہ پنجاب میں ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھایا جس کی مثال اس سے قبل کی پاکستانی تاریخ میں نہیں ملتی۔ اب بھی چوہدری برادران گراس روٹ لیول کی ڈیویلپمنٹ چاہتے ہیں۔ انہوں نے تنظیمی عہدے داروں کو ہدایت کی کہ یونین کونسل سطح پر عوامی رابطے بڑھائے جائیں اور موزوں امیدواروں بارے تجاویز ضلعی ہیڈ کوارٹر بھجوائی جائیں۔







































Visit Today : 252
Visit Yesterday : 569
This Month : 7427
This Year : 71146
Total Visit : 176134
Hits Today : 1812
Total Hits : 1002578
Who's Online : 5






















