بہاولپور: پاکستان کو بہاولپور نے مالی معاشی اقتصادی اور عسکری راہداری دے کر جوان بنایا۔مقامی ملکی اور عالمی سیاستدانوں نے دنیا کے عظیم ترین خطہ کو صوبہ اور سے ستلج دریا سے محروم کرکے چولستان کی لاکھوں ایکڑ اراضی کو اتھلی پتھل کرکے ریت کے پہاڑ نما ٹیلوں میں تبدیل کردیا۔ان خیالات کا اظہار بہاولپور صوبہ تحریک کے رہنماؤں عامر اسلام خان حاجی وسیم اقبال راجہ آصف عباسی مسعود احمد نے تنظیمی مارچ کو کامیاب بنانے میں صوبہ تحریک کے قائد قاری مونس بلوچ کی جدوجہد مثبت سوچوں اور ارادوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔ڈاکٹر عامر اسلام نے کہا بہاولپور صوبہ تحریک منزل کی جانب تیزی سے بڑھ رہی ہے۔انہوں نے کہا بزرگ رہنما و اسیرِ صوبہ حاجی محمد نواز ناجی،اکرم انصاری،ڈاکٹر مدحت حسین کامل،آسیہ کامل،ڈاکٹر عبدالرحمن،طارق مجید چوہدری ارشاد احمد شاد،راجہ شفقت اور دیگر مثالی کردار ادا کررہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا صوبہ تحریک کے شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی بلکہ مزید رنگ لائیں گی۔