بہاولپور صوبہ سمیت مزید صوبوں کا قیام ملکی ترقی کا پہلا زینہ ہے
www.bbcnewshd.com نے Thursday، 27 January 2022 کو شائع کیا.
بہاولپو: بہاولپور صوبہ سمیت مزید صوبوں کا قیام ملکی ترقی کا پہلا زینہ ہے۔وزیراعظم اپنی ابتدائی سوچوں ارادوں وعدوں اور نعروں کی پاسداری و آبیاری سے صوبہ بحالی کو یقینی بنائیں۔ان خیالات کا اظہار متحدہ تحریک بحالی صوبہ بہاولپور کے سینیئر نائب صدر راؤ جاوید عثمانی نے صوبہ تحریک کے کارکنوں تاجر برادری کے نمائندہ افراد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا 1970کی تاریخ ساز تحریک میں خواتین سمیت قائد کی سیاہ پوش وکلاء برادری سمیت علماء کرام شہریوں تاجروں محنت کشوں اور صنعتکاروں نے ان مٹ کردار اداکیا۔یہی وجہ ہے کہ باون برس بعد بھی صوبہ تحریک زندہ و تابندہ ہے۔راؤ جاوید عثمانی نے کہا جنوبی پنجاب صوبے کا بہاولپور صوبہ کے بغیر راگ الاپنے والے وزیراعظم کو دھوکہ میں رکھ کر ان کے روشن مستقبل کو نقصان پہنچائیں گے۔
ٹیگز:-







































Visit Today : 263
Visit Yesterday : 569
This Month : 7438
This Year : 71157
Total Visit : 176145
Hits Today : 1932
Total Hits : 1002698
Who's Online : 5






















