ملتان : خاورسنٹرٹریڈرز ایسوسی ایشن کینٹ کےزیراہتمام حقوقِ صارفین و صارف ایکٹ کےحوالہ سے تربیتی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیگل کنزیومر پروٹیکشن کونسل ملتان (حکومت پنجاب) ثاقف راحیل خان، صدر خاورسنٹر کلب عابد خان اور سیکرٹری ملک ظہیر اعوان نے کہا صارف قانون اور حقوقِ کا احترام ہمارا فرض ہے دونمبر مافیا اور ملاوٹ مافیا کے خلاف ہمیں مل کرکردار ادا کرنا چاہیے تاجروں کو چاہیے خریدار شہریوں کورسیداور اشیاء کی وارنٹی/گارنٹی بارے مکمل معلومات فراہم کریں اور صارفین کی عزت نفس کا احترام کریں انہوں نے مذید کہا صارفین شہری دادرسی اور شکائت کےازالہ کیلئے صارف عدالت اور کونسل سے مفت رجوع کرسکتےہیں تربیتی مذاکرہ میں محمد حسین، محمدایوب، سیدکاشان، راحیل انصر، محمد رؤوف، شان صدیقی، رانامحمد اکرم، محمدمرتضے، وسیم انصاری، ملک عابدمیتلا ودیگرشریک تھے