سعودی عرب پرحوثی باغیوں کا میزائل حملہ،2غیرملکی زخمی
www.bbcnewshd.com نے Monday، 24 January 2022 کو شائع کیا.
جدۃ : سعودی عرب پرحوثی باغیوں کے میزائل حملے میں 2غیرملکی زخمی ہوگئے۔عرب میڈیا کے مطابق حوثی باغیوں نے احد ال مساریحا کے انڈسٹریل زون میں میزائل فائرکئے جس کے نتیجے میں 2 غیرملکی زخمی ہوگئے۔ میزائل حملے میں ورکشاپس اورکچھ گاڑیوں کوبھی نقصان پہنچا۔عرب اتحاد نے سعودی عرب پرحوثی باغیوں کے بیلسٹک میزائل حملے میں 2 غیرملکی شہریوں کے زخمی ہونے کی تصدیق کردی۔دوسری جانب متحدہ عرب امارات نے حوثی باغیوں کا میزائل حملہ ناکام بنا دیا۔امارتی وزارت دفاع کے مطابق حوثی باغیوں نے ابوظہبی کی جانب 2 میزائل فائرکئے تھے جنہیں راستے میں ہی تباہ کردیا گیا۔میزائل حملےمیں کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔ تباہ شدہ میزائلوں کا ملبہ ابوظہبی کے مختلف علاقوں میں گرا۔
ٹیگز:-






































Visit Today : 492
Visit Yesterday : 613
This Month : 7098
This Year : 70817
Total Visit : 175805
Hits Today : 4664
Total Hits : 996742
Who's Online : 7






















