وزیراعظم نے گوادر کے ماہی گیروں کے احتجاج کا نوٹس لے لیا
www.bbcnewshd.com نے Sunday، 12 December 2021 کو شائع کیا.
اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے گوادر کے ماہی گیروں کے مطالبات اور احتجاج پر نوٹس لے لیا۔ گوادر میں ماہی گیروں کی جانب سے گزشتہ کئی دنوں سے بلوچستان کو حق دو کے نام سے تحریک جاری ہے، مظاہروں کی قیادت مولانا ہدایت الرحمان کررہے ہیں، تاہم اب ان کا احتجاج رنگ لے آیا ہے، کیوں کہ وزیراعظم عمران خان نے ماہی گیروں کے مطالبات اور احتجاج پر نوٹس لے لیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ میں نے گوادر کے محنتی ماہی گیروں کے جائز مطالبات کا نوٹس لیا ہے، ٹرالروں سے غیر قانونی ماہی گیری کے خلاف سخت ایکشن لیں گے، اور اس معاملے پر وزیراعلیٰ بلوچستان سے بھی بات کروں گا۔
ٹیگز:-





































Visit Today : 284
Visit Yesterday : 569
This Month : 7459
This Year : 71178
Total Visit : 176166
Hits Today : 2170
Total Hits : 1002936
Who's Online : 8






















